ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ بومئی داؤس جانے کا فیصلہ کریں گے

راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ بومئی داؤس جانے کا فیصلہ کریں گے

Mon, 16 May 2022 07:22:59    S.O. News Service

بنگلورو،16؍مئی (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے کہا کہ وہ سوئزر لینڈ میں داؤس کے دورہ پر جانے کا فیصلہ عنقریب کریں گے۔ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کرنے بومئی داؤس جارہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ مجوزہ لیجس لیٹیو کونسل اور راجیہ سبھا انتخابات کی بنیاد پر وہ داؤس جانے کا فیصلہ کریں گے۔ انہو ں نے بتایا کہ لیجس لیٹیو کونسل اور راجیہ سبھا انتخابات شیڈول کو ذہین میں رکھ کر وہ داؤس جانے کا فیصلہ کریں گے۔


Share: